السلام علیکم ناظرین!سورۃبنی اسرائیل میں 111 آیتیں اور 12 رکوع ہیں۔ کیونکہ یہ ہجرت مدینہ سے پہلے نازل ہوئی لہذا یہ مکی سورت ہے۔ اس مبارک سورت کو سورۃاسراء بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ اس میں اس چیز کا خاص ذکر ہے اسرا ء بیت اللہ سے لے کر بیت المقدس تک کے سفر کرنے کو کہا جاتا ہے۔ اس سورت کے شروع میں واقعہ معراج کو تفصیلا بیان کیا گیا ہے جب مسلمان مکہ مکرمہ میں شدید مشکلات کا شکار تھے۔یہ ایک بہت عظیم معجزہ ہے جو اللہ پاک کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تسلی حوصلہ افزائی اور آپ کے بلند مقام میں مزید اضافے کے لیے عطا فرمایا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو روح اور جسم کے ساتھ ایک طویل سفر کرایا تاکہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنی بڑی بڑی نشانیوں کا مشاہدہ کرائے۔ واقعہ معراج کے دو حصے ہیں پہلا حصہ اسرا ء یعنی زمینی سفر اور دوسرا حصہ معراج یعنی آسمانی سفر ہے۔سفر معراج کا واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکہ میں حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر اور ایک دوسری روایت کے مطابق حتیم کعبہ میں بیداری اور عرف خواب کے درمیانی حالت میں تھے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو خواب سے بیدار کیا ۔حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ کو زمزم کے کنویں میں لے گئے وہاں آپ کا سینہ مبارک شاک کیا گیا۔سونے کا ایک تشت لایا گیا جو ایمان اور حکمت سے بھرا ہوا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قلب مبارک کو زمزم کے پانی سے دھو کر اسے ایمان اور حکمت سے بھر دیا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قلب اطہر کو اس کی جگہ رکھ کر درست کر دیا گیا۔حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو براق کی سواری پیش فرمائی۔ براق قدم گدھے سے بڑا اور فجر سے چھوٹا تھا وہ اتنا تیز رفتار تھا کہ اس کا ہر قدم وہاں پڑھتا تھا جہاں نگاہ کی آخری حد ہوتی تھی۔ مسجد حرام سے مسجد اقصی کا فاصلہ 124 کلومیٹر ہے جو اس زمانے میں اونٹ پر ایک مہینے میں طے ہوتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو رات کے قلیل حصے میں مسجد الحرام سے مسجد اقصی یعنی بیت المقدس پر اور وہاں سے واپس مکہ تک تھا یہ سفر کرایا گیا۔

واقعہ اسرا ء


اس زمینی سفر میں حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ تھے۔سفر کے دوران چار مقامات پر کچھ دیر آرام فرمایا گیا پہلا قیام مدینہ منورہ میں کیا۔ اس کے بارے میں حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بتایا کہ آپ جلد ہی اس سرزمین میں ہجرت فرمانے والے ہیں۔دوسرا قیام طور پہاڑ پر کیا جہاں حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے کلام فرمایا تھا۔ تیسرا قیام”بیت اللحم“ پر کیا جہاں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت ہوئی تھی۔ چوتھا قیام مسجد اقصی پر کیا جو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمینی سفر کی آخری منزل تھی۔ مسجد اقصی کرہ ارض پر مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے اس کو احادیث اور تاریخ میں بیت المقدس کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ مسجد اقصی پہنچ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم برا ق سے اتر گئے اور براق کو اس کھوٹے سے باندھ دیا جس سے انبیاء کرام علیہ السلام اپنی سواریاں باندھا کرتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیت المقدس میں داخل ہوئے تو دیکھا تمام انبیاء کرام علیہ السلام جمع ہیں۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے امامت کے لیے آپ کو سب سے آگے بڑھایا جہاں آپ نے تمام انبیاء کرام علیہ السلام کی امامت فرماتے ہوئے دو رکعت نماز پڑھائی۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امام الانبیاء کا اعزاز پایا۔ یہاں آپ کی خدمت میں حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دو پیالے پیش فرمائے۔ ایک میں دودھ تھا اور دوسرے میں شراب تھی۔ آپ نے دودھ والا پیالہ لے لیا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فطرت کو پسند فرمایا۔ اگر آپ شراب والا پیالہ پسند فرماتے تو آپ کی عمر گمراہ ہو جاتی۔حضرت جبرائیل علیہ السلام مسجد اقصی سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو لے کر ایک نورانی سیڑھی معراج کے ذریعے آسمان پر چڑھے معراج وہ سیڑھی ہے جس سے فرشتے آسمانوں پر چڑھتے اور اترتے ہیں۔ آپ نے ساتوں آسمانوں کی سیر کی ہر آسمان پر فرشتوں نے آپ کو مرحبا یعنی خوش آمدید کہتے ہوئے آپ کا استقبال کیا۔ساتوں آسمانوں پر آپ کی ملاقات مختلف انبیاء کرام علیہ السلام سے ہوئی۔ سب انبیاء کرام علیہ السلام نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مرحبا کہتے ہوئے خوش آمدید کہا اور آپ کی نبوت کا اقرار کیا۔ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں سورۃبنی اسرائیل کے تعویذات بھی خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ اگر آپ بھی مشکلات زندگی سے فوری نجات کے لیے سورۃبنی اسرائیل کا تعویذ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

contrect us:
Female: 0305-7891555
For Male; 0303-0114786