السلام علیکم ناظرین! رجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے۔ اہل عرب ماہ رجب کو اللہ کا مہینہ کہتے ہیں۔ 27 رجب کی بے حد فضیلت ہے کیونکہ اس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو معراج کروائی گئی۔ ماہ رجب میں اللہ پاک اپنے بندوں پر رحمت اور ان کی مغفرت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے۔ پاک ہے وہ ذات جو اپنے خاص بندے کو راتوں رات لے گئی مسجد الحرام سے مسجد الاقصی تک جس کے ارد گرد ہم نے برکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بے شک وہ سنتا اور دیکھتا ہے۔ناظرین اس رات کی فضیلت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ سے شادی کے لیے 27 رجب کا ایک معجزاتی وظیفہ شیئر کر رہے ہیں۔ 27 رجب کی رات کو شب معراج بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے اس وظیفے کو شب معراج کا وظیفہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ وظیفہ خاص ان حضرات کے لیے ہے جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہے اور ان کو اچھا رشتہ نہیں مل رہا۔چاہے لڑکا ہو یا لڑکی یہ عمل کوئی بھی انسان اپنے لیے کر سکتا ہے۔ ایسے والدین جو اپنی اولاد کے لیے پریشان ہیں جن کی شادی نہیں ہو پا رہی ان کے لیے یہ وظیفہ ایک قیمتی تحفہ ہے۔ شب معراج کی فضیلت کی وجہ سے اس وظیفے کے اثرات کراماتی ہوتے ہیں۔ ناظرین یہ ایک عظیم معجزے والی رات ہے اور اس میں کیا گیا وظیفہ بھی معجزاتی نتائج رکھتا ہے۔ یہ وظیفہ پسند کی شادی کے لیے بھی بہترین ہے اور یہ وظیفہ شب معراج کو کوئی بھی کر سکتا ہے۔ لڑکا یا لڑکی اپنے لیے کرنا چاہیں تو بھی کر سکتے ہیں۔

وظیفہ کرنے کا طریقہ


27رجب کی رات یعنی شب معراج میں عشاء کی نماز کے بعد دو نفل ادا کرے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 21 مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں سلام پھیرنے کے بعد آپ نے 11 بار کوئی سا بھی درود شریف پڑھنا ہے۔ اس کے بعد 500 بار یہ آیت کریمہ پڑھنا ہے:(لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّلِمِیْنِ) اور پھر آپ نے 11 بار درود پاک پڑھنا ہے۔ اس کے بعد اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں اور اپنا مقصد بیان کریں۔بے شک اللہ تعالیٰ دل کے حال جانتا ہے۔ پھر بھی آپ نے اپنا مقصد بیان کرنا ہے۔ ناظرین اگر رشتے میں کوئی بندش وغیرہ ہو تو پہلے اس کا توڑ کرنا ضروری ہے۔ لہذا اس عمل کے نقش بھی بہت تیزی سے اثر کرتے ہیں۔ہمارے ماہرین یہ نقش شب معراج میں خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کرتے ہیں۔ ہمارے روحانی ماہرین سے یہ نقش آپ ماہ رجب میں اپنے نام منسوب کروا کے اپنے پاس رکھیں انشاء اللہ آپ کا مقصد فوری حل ہوگا۔یہ تعویذ بطور ہدیہ 1400 روپے یا عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرنے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نالین پاک کے صدقے میں ماہ رجب کی خاص الخاص برکات کا آپ پر نزول فرمائے۔ آپ کو ایمان کامل عطا فرمائے اور آپ کی تمام جائز حاجات کو قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین۔

contrect us:
Female: 0305-7891555
For Male; 0303-0114786