السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورۃ الصافات کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی رو سے بتا رہے ہیں۔ احادیث مبارکہ میں سورۃ الصافات کی آخری تین آیات کی بے حد فضیلت ہے۔حضرت ارقم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: سورۃ الصافات کی آخری تین ایات اتنی بابرکت ہیں کہ جو بھی شخص ہر نماز کے بعد ان آیات کو تین مرتبہ تلاوت کرے گا۔ اللہ پاک اس کا اجر و ثواب بے حد و حساب عطا کریں گے۔ اور حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ جس مجلس کا اختتام ان تین آ یات پر ہوا تو بروز قیامت اللہ پاک ان کو پیمانہ بھر بھر کر اس کا اجر و ثواب دیں گے۔ سورۃ الصافات مکی سورت ہے اور اس میں 182 آیتیں اور پانچ رکوع ہیں۔ اس سورت کا آغاز اللہ پاک نے فرشتوں کی قسمیں بیان فرما کر کیا ہے۔ اس مبارک سورت میں توحید کے دلائل وحی کی حفاظت اور آخرت سے متعلق کفار کے سوالات کے جوابات کا ذکر ہے۔ اس مبارک سورت میں اللہ پاک نے تنبیہ کے ساتھ ساتھ تفہیم اور ترغیب کا حق بھی پورے توازن کے ساتھ ادا فرمایا ہے۔ مشرکین کے عقائد پر تنقید کر کے بتایا ہے کہ وہ کیسے بے جان بتوں پر ایمان لائے بیٹھے ہیں۔ اور یہ بھی بتایا ہے کہ ایمان اور عمل صالح کے نتائج کس قدر شاندار ہیں۔ پھر اسی سلسلے میں پچھلی تاریخ کی مثالیں دی گئی ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے انبیاء کے ساتھ اور ان کی قوموں کے ساتھ کیا معاملہ رہا ہے۔کس کس طرح اس نے اپنے وفادار بندوں کو نوازا ہے اور کس طرح ان کے جھٹلانے والوں کو سزا دی ہے۔جو تاریخی قصے اس سورت میں بیان کیے گئے ہیں ان میں سب سے زیادہ سبق اموز حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کا اہم واقعہ ہے کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کا اشارہ پاتے ہی اپنے ایک لوٹے بیٹے کو قربان کرنے پر آمادہ ہو گئے تھے۔جس میں تمام مسلمانوں کےلیے ایک سبق تھا۔یہ واقعہ سنا کر ان کو بتایا گیا کہ اسلام کی حقیقت اور اس کی اصلی روح کیا ہے اور اسے اپنا دین بنا لین کے بعد ایک صادق مومن کو کس طرح اللہ کی رضا پر اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ سورت کے اختتام پر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غالب آنے کی بشارت اور اللہ پاک کی عظمت کو بیان کیا گیا ہے۔

خواب میں پڑھنے کی تعبیر


ناظرین حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس کسی نے خواب میں سورۃ الصافات کو پڑھا یا سنا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ شخص صلح خیر کے راستے پر چلے گا۔اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے اللہ تعالیٰ اس کو نیک اور صالح فرزند عطا کریں گے۔ سورۃ الصفات سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔جیسا کہ سورۃ الصفات کو روزانہ سات مرتبہ پڑھنا باعث کشادگی رزق ہے جو بھی اس پر عمل کرے گا اللہ پاک اس سورت کی برکت سے اس کی روزی کو خوراخ کر دیں گے۔ اور اگر اس سورت کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔ اور پھر یہ تعویز باحفاظت گھر کی دیوار پر لگا دے تو انشاء اللہ آپ کو کبھی بھی مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔گھر سے جنات سے کالا علم اور جادو ٹونے کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے سورۃ الصفات کا وظیفہ سات روز تک اس کے تعویز پر کرے۔ اس عمل کی برکت سے گھر سے ہر قسم کے جادو کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔اور گھر کے ارد گرد ایسا نورانی حصار قائم ہو جاتا ہے کہ جنات آسیب جادو یا برے اثرات گھر میں داخل نہیں ہو پاتے۔ نیک اور فرمانبردار اولاد کو پانے کے لیے سورۃ الصفات کو روزانہ تلاوت کرنا نہایت مفید ہے۔اس مبارک سورت کی برکت سے اللہ پاک نیک اور صالح اولاد عطا فرماتے ہیں۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الصافات کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھرعہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

contrect us:
Female: 0305-7891555
For Male; 0303-0114786