السلام علیکم ناظرین!رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں کہ ماہ رجب کی بے شمار فضیلت ہے اور اس ماہ مبارک کی عبادت بہت افضل ہے۔ کیونکہ اس ماہ کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے جس سے اللہ تعالیٰ نے اسے پاک اور مقدس مہینوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔نمبر ایک: اس مہینے کی چار تاریخ کو جنگ صفین پیش آئی۔ نمبر دو:اس مہینے کی 27 تاریخ کی رات کو محبوب خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے معراج شریف کی جس میں آسمانی سیر جنت اور دوزخ کا نظارہ کرنا اور دیدار ذاتی باری تعالیٰ سے مشرف ہونا تھا۔ نمبر تین:اس مہینے میں اللہ اپنے بندوں پر رحمت اور مغفرت کی بارش کرتا ہے۔ نمبر چار: اس مہینے میں عبادت مقبول اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔

رجب کا وظیفہ


نمبر ایک: روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھیں یا حَیُّ یا قَیُوْم۔نمبر دو:پورے ماہ میں تین روزے رکھیں۔نمبر تین: روزانہ آدھا گھنٹہ درود شریف پڑھے۔نمبر چار: روزانہ دو نفل ادا کریں۔ناظرین دو نفل اس طرح پڑھیں کہ سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الاخلاص 21 مرتبہ پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 10 مرتبہ درود پاک پڑھیں اور پھر دعا کریں انشاء اللہ اس عبادت کے بعد مانگی گئی دعائیں بلا رکاوٹ رب کے حضور پہنچ جاتی ہیں اور قبولیت کی مہر لگوا کر واپس لوٹتی ہیں انشاء اللہ۔ آپ جو بھی جائز خواہش کریں گے پوری ہوگی کیونکہ اللہ پاک خود اس بات کی ضمانت دیتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ماہ رجب کے اس قیمتی تحفے کو ضائع نہ کریں اور ان مخصوص عبادات اور وظائف سے اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیں۔ ناظرین ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے میں ماہ رجب کی خاص الخاص برکات کا آپ پر نزول فرمائے۔ آپ کو ایمان کامل عطا فرمائے اور آپ کی تمام جائز حاجات کو قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین۔

contrect us:
Female: 0305-7891555
For Male; 0303-0114786